Print this page

صوبائی حکومت عوام کے مسائل کو حل نہیں کر سکتی ہے تو مستعفی ہو جائے، رکن جی بی اسمبلی حاجی رضوان

06 اگست 2016

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی حاجی رضوان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت ایک ہی آدمی کے گرد گھوم رہی ہے، ون مین شو ہونے کی وجہ سے جی بی کے تمام معاملات خراب ہوچکے ہیں، بگڑتے حالات اور معاملات کو درست کرنے کیلئے ون مین شو کو ختم کرتے ہوئے تمام وزراء اور دیگر اسمبلی ممبران کو بھی حکومتی اور علاقائی ایشوز پر اعتماد میں لینا ناگزیر ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے اعلانات اور سبز باغ دیکھا کر عوام بیزار آچکے ہیں صوبائی حکومت کو حقائق پر مبنی کام کرنا ہوگا، بصورت دیگر صوبائی حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل دودھ کی نہریں بہانے کے وعدے اور اعلانات کرنے والی لیگی افراد کہاں غائب ہیں، عوام مشکلات کے بھنور میں پھسنے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میرٹ کی باتیں عوام کو دھوکہ دینے کیلئے ہے۔ میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مختلف محکموں میں اپنے عزیز اور من پسند افراد کو بھرتیاں کرنے کا سلسلہ شروع ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں دیکھا جائے تو موجودہ لیگی حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، حکومت کی یہی حال رہی تو عوام کی مدد سے کوئی بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree