Print this page

ناصرشیرازی کے اغواءکے خلاف علمائے کرام کی یادگارشہداء تا پریس کلب سکردوتک احتجاجی ریلی

12 نومبر 2017

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنماوں نے ناصر عباس شیرازی کے اغواء کے خلاف صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد علی نوری کی زیر قیادت  احتجاجی ریلی  یادگار شہداء اسکردو سے پریس کلب اسکردو تک نکالی،احتجاجی ریلی میں ایم ڈبلیو ایم ضلع شگر کے سیکرٹری جنرل شیخ کاظم ذاکری، ایم ڈبلیو ایم ضلع کھرمنگ کے سربراہ شیخ شبیر رجائی، ایم ڈبلیو ایم ضلع روندو کے رہنماء شیخ صادق، ایم ڈبلیو ایم ضلع اسکردو کے مسئول شیخ فدا علی ذیشان  کے علاوہ شیخ یعقوب، شیخ ضامن مقدسی، شیخ علی محمد کریمی، شیخ فدا عابدی، فدا علی شگری، وزیر سلیم، فدا حسین، شیخ مبارک عارفی اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ریلی کے شرکاء نے پنجاب حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف نعرے بلند کیے اور ناصر عباس شیرازی سمیت دیگر جبری گمشدگان کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ شرکاء ریلی پریس کلب پہنچنے کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت، پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے ملک میں جاری دہشتگردی کو پی ایم ایل این کے سیاسی آقا ضیاءالحق کی ملک دشمن پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں ناصر شیرازی کے اغواء کے خلاف باقاعدہ احتجاجی تحریک کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ ضرورت پڑنے پر تخت لاہور کو گرانے کے لیے بلتستان سے بھی قافلے روانہ ہوں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree