Print this page

سیکرٹری منرلز کا رویہ مقامی لوگوں کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز ہے ،الیاس صدیقی

30 جولائی 2018

وحدت نیوز (گلگت) سیکرٹری منرلز کا رویہ مقامی لوگوں کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز ہے مقامی کمیونٹی سے لیزز چھین کر ایک غیر مقامی کمپنی کو دینے کی سازش افسوسناک ہے۔مہمند دادا نامی کمپنی کے مالک کے پاس کئی اہم لیزز ہیں جن پر کوئی کام نہیں ہورہا اور کمپنی مالک اپنے اثر رسوخ اور سیکرٹری منرلز کے ساتھ ملی بھگت کے ذریعے مقامی کمیونٹی کو ہراساں کرنے کی کوشش کرتا ہے،چیف سیکرٹری نوٹس لیکر سیکرٹری منرلز کی پوسٹنگ کرائے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے منرلز سیکٹر سے وابستہ کاروبای حضرات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پرائیویٹ سیکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ بے روزگار  کے طوفان  تلے زندگی گزاررہے ہیںاور اگر مقامی وسائل بھی ان کو فراہم نہ ہوں تو علاقے کے غریب عوام کے چولہے بجھ جائینگے۔انہوں نے کہا کہ ناصر آباد میں واقع ماربل پر وہاں کے مقامی لوگوں کا حق ہے اور اثررسوخ کی بنیاد پر مقامی لوگوں سے یہ حق چھیننے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ مقامی لوگوں کی اپنی کمپنی الناصر ملٹی پرپز سوسائیٹی کے نام سے جو لیز ہوا اس کو بائی پاس کرکے ک بااثر غیر مقامی کمپنی کو دینا مقامی لوگوں کا معاشی قتل کے مترادف ہے۔سیکرٹری منرلز کا پارٹی بننا افسوسناک عمل ہے اور ان کی یہ روش کسی بھی صورت علاقے کے مفاد میں نہیںاور اس طرز کی روش نفرتوں کا باعث بنیں گے۔

انہوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی آبادی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لے۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ مجلس وحدت مسلمین ہرسطح پر علاقے کے عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم پر ہرگز خاموش نہیں رہے گی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree