Print this page

محکمہ ایجوکیشن کے ذمہ داران پرائمری سکول گوچ کو کھلوانے کا بندوبست کریں تاکہ گائوں کے بچے بنیادی تعلیم سے محروم نہ ہوسکیں، الیاس صدیقی

22 مئی 2019

وحدت نیوز (گلگت)  پرائمری سکول گوچ پر بااثر اساتذہ کا قبضہ ، چیف سیکرٹری کے احکامات ٹھاہ۔ گائوں کے عوام اپنے چھوٹے بچوں کو بھاری کرایے اداکرکے دوسرے علاقوں میں بھیجنے پر مجبور۔محکمہ ایجوکیشن کے ذمہ داران نوٹس لیں۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے گوچ کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران اس امر پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ پرائمری سکول گوچ کے دروازے چند بااثر اساتذہ نے بند کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے ذمہ داران پرائمری سکول گوچ کو کھلوانے کا بندوبست کریں تاکہ گائوں کے بچے بنیادی تعلیم سے محروم نہ ہوسکیں۔سکول بند ہونے کی وجہ سے علاقے کے عوام اپنے بچوں کو ٹرانسپورٹ کے بھاری کرایے ادا کرکے رحیم آباد بھیجنے پر مجبور ہیں جو کہ اس گائوں کے عوام کیساتھ انتہائی زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے واضح احکامات کے باوجودچند بااثر افراد نے ملی بھگت سے بچوں کو بنیادی تعلیم اپنے گائوں میں حاصل کرنے سے محروم کردیا ہے۔ستم ظریفی یہ ہے کہ مذکورہ گائوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی موجودگی کے باوجود دیگر علاقوں سے مذکورہ سکول کے نام پر اساتذہ بھرتی ہوئے ہیں لیکن آفیسران بالا سے ساز باز کرکے اپنی ٹرانفسری کروادیتے ہیں اور سکول ہٰذا میں کوئی معلم ڈیوٹی دینے کو تیار نہیں۔حکام بالا اس زیادتی کا نوٹس لیں اور گوچ میں بچوں کو پرائمری تک تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کریں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree