Print this page

چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس کو رہا نا کیا گیاتوپو رے گلگت بلتستان میں احتجاج ہوگا، آغا علی رضوی

26 جولائی 2019

وحدت نیوز(گلگت) عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء و مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سکریٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیس کو ذاتی عناد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے، اگر انہیں فوری رہا نہ کیا گیا تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا سلطان رئیس جی بی کے حقوق کی ایک توانا آواز ہیں، ان کی گرفتاری حقوق کی آواز کو دبانے کی سازش ہے، ہم کسی بھی صورت میں ان کی گرفتاری کے عمل کو برداشت نہیں کریں گے، پورے خطے کے عوام میں اضطراب پایا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں حالات سنگین ہونے سے قبل سلطان رئیس کو رہا کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم عدالت سے انصاف پر مبنی فیصلے کی توقع رکھتے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوئے تو عوام مشتعل ہو سکتے ہیں، جھوٹی ایف آئی آر کے ذریعے کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، ہم امن پسند ہیں، ہماری جدوجہد بھی پرامن ہے، ہمیں حالات خراب کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree