Print this page

بلتستان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت

02 دسمبر 2019

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی حب الوطنی پر مشتمل سیاسی پالیسیز اور گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے خصوصی جدوجہد سے متاثر ہوکرجی بی کی اہم سیاسی ، مذہبی وسماجی شخصیات کی تیزی کے ساتھ ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

 کھرمنگ کے معروف عالم دین امام جماعت مسجد زہرا سلام اللہ علیہا حجتہ الاسلام و المسلمین شیخ محمد رضا اسدی، بلتستان کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی زرمست خان، روندو کے معروف سماجی و سیاسی شخصیت مولانا محمد اسحاق، پاری کی سماجی و سیاسی شخصیت صوبیدار محمد عباس اور فاپا رگیول سے سماجی شخصیت حاجی حسن نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

 تمام نووارد شخصیات نے ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا اعلان وحدت سیکرٹریٹ سکردو میں ایک تقریب کے دوران کیا، اس موقع پر آغا علی رضوی ، شیخ احمد علی نوری و دیگر عہدیداروں نے ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں اس عظیم کاروان میں خوش آمدید کہااور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree