Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کی جانب سے طبی امدادی سامان کی پہلی کھیپ ڈی ایچ اوسکردوکے حوالے

24 مارچ 2020

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی طرف سے قرنطینہ میں موجود زائرین کے علاج پر مامور میڈیکل/پیرامیڈکل/ دیگر اسٹاف اور بلتستان میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے بھیجے گئے طبی سامان جس میں ماسک، گاون(سیفٹی کٹ)، گلاوز، ڈسپوزایبل کیپس، ڈسپوز ایبل شو کور اور گلاسز وغیرہ موجود تھے کی ایک کھیپ کو آغا علی رضوی کے حکم پر شیخ احمد علی نوری اور برادر اشرف وہب کے ہمراہ ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر حسین انجم کے حوالے کر دی گئی۔

پنڈی اسلام آباد کی مارکیٹ میں رسد پہنچنے کے بعد انشاءاللہ دوسری کھیپ بھی جلد آجائے گی۔ ڈاکٹر مظفر اور ٹیم کی طرف سے بے انتہاء حوصلہ افزائی کا شکریہ جنہوں نے کہا کہ اب تک کسی بھی ٹیم کی طرف سے  بلک میں اور اہم ترین چیزیں پہنچی ہیں۔ انشاءاللہ ہم اپنی بساط کے مطابق اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

نوٹ: ماہرین کے مطابق مذکورہ سامان اور وینٹیلیٹر کے علاوہ بڑے پیمانے پر سنیٹائزر  اور جراثیم کش اسپرے کرونا سے بچنے کے لیے ناگزیر ہے استطاعت رکھنے والے مخیرین، انجمنین، جماعتیں، شخصیات آگے بڑھیں سب ملکر ہی اس وبا سے مقابلہ ہوسکتا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree