Print this page

بلتستان کے عوام وینٹیلیٹر کی خریداری کیلئےجاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے، آغاعلی رضوی

26 مارچ 2020

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی نے جاری ایک بیان میں کہاکہ بلتستان کے ڈاکٹرز نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئےوینٹیلیٹر کی خریدداری کیلئے جس مہم کا آغاز کیا ہے عوام اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔عوام گھریلو سطح پر ماسک بناکر تقسیم کریں۔

آغاعلی رضوی نے طبی اور فنی مہارت رکھنے والے رضاکاران اپنی خدمت دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے ہمکاری کریں۔عوام دینی فریضہ سمجھ کر گھروں میں محدود ہوجائیں اور ماہرین کی ہدایات پر عمل کریں۔اپنے اردگرد موجود سفید پوشوں کی بنیادی ضروریات کا خیال کریں۔

انہوںنے کہاکہ عوام کسی بھی قسم کے اجتماعات سے گریز کریں اور انفرادی طور پر عبادات میں خصوصی دعا کریں۔جب تک ڈاکٹرز گھروں کو نہ بھیجیں قرنطینہ میں موجود محترم زائرین سے ملنے کی کوشش کرنا قومی جرم ہے لہذا احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔زائرین کی تکریم و خدمت کے خواہاں افراد اپنا حصہ متعلقہ اداروں کے ذریعے پہنچائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی، مذہبی، سماجی، کاروباری انجمنیں اور جماعتیں اپنی سطح پر محکمہ صحت اور انتظامیہ کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔ یہ وقت ایک دوسرے پر تنقید کا نہیں، پوائنٹ سکورنگ اور ٹانگ کھینچنے کا نہیں بلکہ پرعزم ہوکر آگے بڑھ کر اس قومی چیلنج سے مقابلہ کرنے کا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree