Print this page

نجی تعلیمی اداروں کے ملازمین کی بحالی کے لیے حکومت اقدامات کرے، آغا علی رضوی

08 جون 2020

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ تعلیمی ادارے اور نجی تعلیمی اداروں کے ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔ بہتر تعلیم کی فراہمی،  طبی سہولت کی فراہمی اور جان و مال کی حفاظت ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ گلگت بلتستان بھر میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں نجی تعلیم ادارے سر فہرست ہے۔ ان تعلیمی اداروں کی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا مگر کرونا کی وجہ سے نجی تعلیمی اداروں کے ملازمین کے گھروں میں فاقے تک کی نوبت آئی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے حالات متحمل نہیں ہے تو ادارے نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور دیگر سٹاف کی بحالی کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں۔ جن اداروں نے تعلیمی ادارہ کھولنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا اعلان ہے وہ اس پالیسی کا بھی اعلان کرے کہ ان اداروں کے ملازمین کی بحالی کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے نجی تعلیمی اداروں کے ملازمین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree