Print this page

گلگت بلتستان کے درجنوں مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات ایم ڈبلیوایم کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار

06 جولائی 2020

وحدت نیوز(سکردو) گلگت بلتستان میں جنرل الیکشن 2020 کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر ہے۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان چیپٹر کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کیلئے مختلف حلقوں سے درجنوں امیدوار میدان میں نکل آئے ہیں۔ دیگر حلقوں کے علاؤہ حلقہ نمبر 12 ضلع کھرمنگ سے ایم ڈبلیو ایم کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کیلئے ضلعی سکریٹری جنرل شیخ اکبر رجائی سمیت آدھ درجن معروف سیاسی و سماجی شخصیات پارٹی سکریٹریٹ سکردو سے فارمز وصول کرچکے ہیں۔

 ان امیدواروں میں جی جی اویرنس فورم کے روح رواں معروف سیاسی و سماجی رہنما انجنئیر شبیر حسین بھی شامل ہیں جنہوں نے جمعے کے روز سکریٹری سیاسیات کاچو ولایت علیخان کے ہاتھوں سے انتخابی فارم وصول کئے، جبکہ اس دوران صوبائی سکریٹری جنرل آغا علی رضوی سمیت دیگر مرکزی رہنما اور عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس سلسلے میں قابل ذکر اور قابل قدر بات یہ ہے کہ پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند شخصیات سیاسی کونسل کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرنے اور ہر صورت میں پارٹی پالیسیوں اور قائدین کی رہنمائی میں بھرپور دلجمعی کیساتھ کام کرنے پر آمادہ ہیں۔

ہفتے کے روز اویرنس فورم کے معروف رہنما انجنئیر شبیر حسین کے ہمراہ اپنے آبائی علاقے کے درجنوں بزرگان اور نوجوان پارٹی آفس آئے اور حلقے کی سیاست اور ایم ڈبلیو ایم کی پالیسیوں کے متعلق صوبائی سکریٹری جنرل آغا علی رضوی اور ضلعی سکریٹری جنرل شیخ اکبر رجائی سمیت دیگر رہنماؤں سے تفصیلی گفتگو کی اور مختلف امور پر پارٹی پالیسیوں اور دیگر معاملات پر اپنے عرائض پیش کئے۔

پارٹی قائدین کیجانب سے مجلس وحدت مسلمین کی سرگرمیوں ، پالیسیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر شرکاء نے مکمل اعتماد اور بھرپور انداز میں کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آغا علی رضوی اور دیگر رہنماؤں نے جوانوں کے جوش و ولولے اور پارٹی پالیسیوں، سرگرمیوں، سیاسی فیصلوں اور قائدین پر اعتماد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ہر حالت میں اقدار کی سیاست کا بول بالا کرنے میں قائدین کے دست و بازو بنتے ہوئے من محبت و بھائی اور علاقے کی تعمیر و ترقی ، علاقائی حقوق اور مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرینگے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree