Print this page

ایم ڈبلیوایم کے رکن جی بی اسمبلی شیخ اکبر رجائی کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ گیراخ تھنگ موضع باغیچہ کا تفصیلی دورہ

12 جنوری 2021

وحدت نیوز(کھرمنگ) رکن گلگت بلتستان اسمبلی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ شیخ اکبر علی رجائی نے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ محمد جعفر، اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ غلام علی، ایس ڈی او بی اینڈ آر غلام حیدر اور ایس ڈی و پاور ڈپارٹمنٹ ذاکر حسین اور دیگر انتظامی افسران کے ہمراہ گیراخ تھنگ موضع باغیچہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران گراخ تھنگ میں وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی غیر آباد زمینوں کی آبادکاری اور زیر کاشت زمینوں سے متعلق مسائل کی نشاندھی کی گئی۔

 اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ گراخ تھنگ کوہل اس پورے گراخ تھنگ میں کاشت کاری کا واحد ذریعہ ہے تاہم قدرتی آفات کی زد میں آ کر خراب ہونے کی وجہ سے ہر سال مقامی افراد اپنے تئیں مرمت کی کوشش کرتے رہے ہیں، جو کہ ناکافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کول کی مرمت اور توسیع کے لیے عملی اقدامات اٹھانے خصوصا ایری گیشن پائپ لائن بچھا کر محفوظ طریقے سے پانی کی ترسیل یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ زیر کاشت زمینوں سے زیادہ سے زیادہ  فائدہ اٹھا سکیں اور غیر آباد زمینوں کی آبادکاری ممکن بنائی جاسکے۔

 شیخ اکبر رجائی نے کہا کہ اس دور حکومت میں گیراخ تھنگ سمیت کھرمنگ کے دیگر قابل کاشت زمینوں کو آباد کرنے کرنا انکی اہم ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ عوام کو ذراعت اور ذرعی پراڈکٹس میں خودکفالت کیجانب لیجایا جاسکے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس دوران رکن اسمبلی کو بریف کیا کہ ایفاد پراجیکٹ کو ضلع کھرمنگ میں باقاعدہ شروع کرکے ہزاروں ایکڑ غیر آباد زمینوں کی آبادکاری کیلئے پروپوزل بھجا جاچکا ہے۔ اس مقصد کیلئے ہر لیول پر عوامی نمایندوں سے بھی کردار ادا کرنے کی توقع کرتے ہیں۔ رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حتی المقدور تمام فورمز پر اس مقصد کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree