رہنما ایم ڈبلیوایم اور وزیر زراعت کاظم میثم کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشیدسے خصوصی ملاقات

19 جنوری 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سےرہنما مجلس وحدت مسلمین و صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم نے ملاقات کی اور گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نےاپنے شعبے کے حوالے سے درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زراعت کو بہتر بنانا اس لیے اہم ہے کہ اس سے عام عوام کی زندگی بہتر ہوسکتی ہے۔ اس شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ خطے میں زراعت کے بے تحاشہ مواقع ہیں اور ان سے استفادہ کرکے خطے کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کی ترقی وفاقی حکومت سے بھی مدد لی جائے گی۔

 اس ملاقات میں صوبائی وزیر نے پورے خطے کے مسائل پر روشنی ڈالی بلخصوص بلتستان ریجن کی سابقہ ادوار حکومت میں محرومیوں کو بھی اہم قرار دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم میرٹ پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارے لیے تمام ریجن ایک جیسا ہے۔ ہماری حکومت میں بلتستان ریجن کی سابقہ محرومی کا ازالہ کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان ریکارڈ ساز منصوبوں پر کام شروع ہوگا۔ مخالفین کے منفی پروپیگنڈوں کا جواب ہماری کارکردگی ہوگی۔

وزیراعلیٰ جی بی نے مزید کہاکہ بلتستان میں شاتونگ نالے پر کام اسی سال شروع ہوگا، شغرتھنگ استور روڈ منصوبے کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرایا جائے گا، سکردو میں میڈیکل کالج پہ کام شروع ہوچکا ہے، 250 بیڈ ہسپتال خان صاحب کا بڑا تخفہ ہے۔ شغرتھنگ اور ہرپو سمیت دیگر پاور پروجیکٹس پر کام کا آغاز ہوچکا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree