Print this page

ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام استقبال ماہ رمضان وتربیت نسل جوان تربیتی ورکشاپ کا سکردو میں انعقاد

12 اپریل 2021

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ضلع کھرمنگ کی کابینہ کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ ماہ تربیت و تزکیہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر استقبال ماہ رمضان وتربیت نسل جوان تربیتی ورکشاپ میں ضلعی کابینہ کے معزز اراکین نے شرکت کی۔

تربیتی ورکشاپ سے صوبائی سیکریٹری جنرل آغا سید علی رضوی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ احمدعلی نوری، سیکریٹری جنرل ضلع سکردو شیخ فدا ذیشان، صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی آغا ھادی الحسینی اور معروف سماجی فکری شخصیت جناب کاچو زاہد علی خان نے خطاب کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree