Print this page

حکومت پاکستان جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئےسفارتی سطح پر سعودی حکومت پر دباؤ ڈالے اوراپنا کرداراداکرکے، آغا علی رضوی

20 مئی 2021

وحدت نیوز(سکردو)سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ اھلبیت اطہار، امہات المومنین اور صحابہ کرام کے مزار منہدم کرنے والے مسلمان نہیں بلکہ استعمار کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت فی الفور مقدس مزارات کی تعمیر کا حکم دے۔حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ مقدس ہستیوں کے مزارات کی تعمیر کے لئے سفارتی سطح پر اپنا کردار ادا کریں اور سعودی حکومت پر دباؤ ڈالے کہ وہ جلد از جلد مزار تعمیر کرے۔

انہوں نے کہا کہ مزارات کی توہین قابل مذمت اور افسوسناک امر ہے، اس پر پوری امت مسلمہ کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں قبروں کی حرمت کا سبق ملتا ہے، مگر سعودی حکمرانوں نے اسلامی روایات کو پامال کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں شیعہ سنی کی تفریق سے بالاتر ہو کر پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے اور مشترکہ مطالبہ کرتی ہے کہ مزارات دوبارہ تعمیر کئے جائیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree