Print this page

گلگت میں دونوں بڑے مسالک کے علماء میں اتحاد کی فضا کا قائم ہونا خوش آئند عمل ، امید ہے آئندہ محبت و بھائی چارگی کیساتھ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے جدوجہد کریں گے،آغا علی رضوی

21 مئی 2021

وحدت نیوز(سکردو) سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے اپنے بیان میں گلگت کے اندر دو بڑے مسالک کے علماء کے مابین ایشوز پر مصالحت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جن جن گروہوں ، تنظیموں اور دونوں مسالک سے وابستہ و مذہبی شخصیات اور سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں نے اس اہم کام میں کردار ادا کیا وہ قابل داد و تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور انکی ٹیم نے بروقت حکمت عملی کیساتھ پارلیمانی کمیٹی، اور پیس کمیٹی کے ذریعے مصالحت کو عملی جامہ پہنایا۔ گلگت بلتستان کا امن و امان اور بین المسالک ہم آہنگی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ امن و امان اور اتفاق و بھائی چارگی کے بغیر علاقہ تعمیر و ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتا ، دنیا سے مقابلہ نہیں کرسکتا، عوام کے حقوق حاصل نہیں کرسکتے، مشکلات کا حل ممکن نہیں۔ ان تمام امور کیلئے اولین شرط علاقے میں امن و امان کی فضا کا قیام اور بسنے والی عوام کی آپس میں بھائی چارگی میں مضمر ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree