Print this page

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا ایم ڈبلیوایم رہنما اور وزیر زراعت کاظم میثم کے ہمراہ بشو پل کا معائنہ ،تعمیر نو تیز کرنے کی ہدایت

18 دسمبر 2021

وحدت نیوز(سکردو) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے صوبائی وزیر زراعت و رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم اور ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کے ہمراہ سکردو کے مشہور سیاحتی مقام بشو برج کے مقام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے بشو پل کے لئے خطیر رقم رکھنے پر وزیراعلی' گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بشو پل فزیبلٹی کے مراحل پر ہے۔

وزیر زراعت کاظم میثم نے بشو اور حلقہ دو کے دیگر سیاحتی مقامات کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ جی بی نے کہا کہ بشو پل کا کام فوری طور پر کام شروع ہونا چاہیے تاکہ سیاحت کو فروغ ملے۔ بشو سمیت بلتستان ریجن کے تمام سیاحتی مقامات کو بہتر بنانے کیلئے سہولیات فراہم کرنے کے لئے اور یہاں کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں جائیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree