Print this page

پاراچنار میں مزمل آغا کی کامیابی جوانوں کی انسپائریشن اور پاراچنار کے روشن مستقبل کی ضامن ہے، وزیر زراعت کاظم میثم

02 اپریل 2022

وحدت نیوز(سکردو) وزیر زراعت گلگت بلتستان و رہنما مجلس وحدت مسلمین کاظم میثم نے کہا ہے کہ مزمل حسین آغا کی شاندار کامیابی پر پاراچنار کے غیور عوام اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ مزمل آغا کی کامیابی جوانوں کی انسپائریشن اور پاراچنار کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔ سیاسی میدان میں کامیابیوں کا تسلسل ملت مظلوم پاکستان کے لیے امید کی نئی کرن ہے جو سورج بن کر وطن عزیز کے سیاسی افق پر بہت جلد طلوع ہوگا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree