Print this page

جامعہ کراچی جیسے ناخوشگوار واقعات کا مقصد پاک چین دوستی کو متاثر کرنا ہے،شیخ احمد نوری

27 اپریل 2022

وحدت نیوز(سکردو) ممبر گلگت بلتستان کونسل و ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے جامعہ کراچی میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

ممبر گلگت بلتستان کونسل نے کہا کہ جامعہ کراچی واقعہ افسوسناک ہے، دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ناخوشگوار واقعات کا مقصد پاک چین دوستی کو متاثر کرنا ہے۔ چینی شہریوں کی ہر صورت تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree