Print this page

ایم ڈبلیوایم کے اراکین اسمبلی کاظم میثم اور کنیز فاطمہ کی جانب سے ہائی سکول گمبہ سکردومیں کمپیوٹر لیبارٹری کا افتتاح

16 نومبر 2022

وحدت نیوز (گمبہ سکردو) صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم اور ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین کنیز فاطمہ نے ہائی سکول گمبہ سکردو کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سکول میں قائم کردہ کمپیوٹر لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح کیا اور طلباء سے مختلف تعلیمی موضوع پر گفتگو کی اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا ساتھ ہی سکول میں درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree