Print this page

ایم ڈبلیوایم کے اراکین جی بی اسمبلی کی محکمہ تعلیم بلتستان ریجن کی طرف سے جاری ٹریننگ سیشن میں شرکت اور خطاب

16 نومبر 2022

وحدت نیوز(سکردو) صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم اور ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے حلقہ دو سکردو میں نئے تقرر ہونے والے اساتذہ کے لئے محکمہ تعلیم بلتستان ریجن کی طرف سے جاری ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔

سیشن میں شرکت کے علاؤہ مختلف تعلیمی موضوعات پر اور اپنے تجربات پر گفتگو کی۔اس موقع پر نئے تقرر ہونے والے اساتذہ نے معیاری تعلیم کے لیے محنت و لگن کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی ڈی او گمبہ سکردو ابوالحسن صاحب اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن بھی ہمراہ تھے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree