Print this page

پورے کواردو میں طالبات کو درپیش مسائل اور سہولت نہ ہونے بلخصوض ہائیر ایجوکیشن کے حصول کیلئے گرلز مڈل سکول کی اپ گریڈیشن پر جلد کام کا آغاز ہوگا،صوبائی وزیر کاظم میثم

16 دسمبر 2022

وحدت نیوز(سکردو)صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے گرلز ہائی سکول کواردو سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔ اس موقع پر اعلی' کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو خراج تحسین پیش کیا۔ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے جاری جدوجہد پر اساتذہ والدین اور ایس ایم سی کی کاوشوں کو سراہا۔

 انہوں نے طالبات کو توجہ اور لگن کے ساتھ تعلیم کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔ وزیر زراعت نے کہا کہ پورے کواردو میں طالبات کو درپیش مسائل اور سہولت نہ ہونے بلخصوض ہائیر ایجوکیشن کے حصول کے لیے گرلز مڈل سکول کی اپ گریڈیشن پر جلد کام کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree