Print this page

قائد حزب اختلاف وپارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم کاظم میثم کی نامزدوزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور سے ملاقات

21 فروری 2024

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم کی نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور سے ملاقات، والد کی وفات پر تعزیت اور وزیراعلٰی کی نامزدگی پر نیک خواہشات کا اظہار پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان اسمبلی و اپوزیشن لیڈر جی بی کاظم میثم نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و نامزد وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علی امین گنڈا پور کے والد کی رحلت پر تسلیت و تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی و مغفرت کے لیے دعا کی۔

 اس موقع وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ کے طور پر نامزدگی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعزیت کے لیے آمد پر شکریہ ادا کیا اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے حکومت سازی مکمل ہونے کے فورا بعد دوبارہ میٹنگ کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے مشکل ترین وقت میں پاکستان سمیت گلگت بلتستان میں مجلس وحدت کے اصولی سٹینڈ کو سراہا اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree