Print this page

ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف کاظم میثم کے پروجیکٹ اے کلاس ڈسپنسری اور ایم این سی ایچ سنٹر کا سنگ بنیادرکھ دیا گیا

15 اپریل 2024

وحدت نیوز(سکردو)نیانیور میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی محمد کاظم میثم کی طرف سے رکھے گئے اے کلاس ڈسپنسری اور ایم این سی ایچ سنٹر کا باقاعدہ سنگ بنیاد میر واعظ شگریخورد نامور عالم دین آغا سید محمدرضوی، شیخ ذاکر، آغا حسین، اپوزیشن لیڈر اور دیگر عمائدین کی موجودگی میں کام کا آغاز کر دیا۔

اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایکسن نے عمائدین و سرکردگان علاقہ کو منصوبے کی نوعیت پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے رکھی گئی اس سکیم پر مجموعی لاگت چار کروڑ آئے گی اور دو بلاکس پر مشتمل ہوگا۔ ایک بلاک میں عام مریضوں کا علاج معالجہ ہوگا جہاں ماہر ڈاکٹر کی موجودگی ہوگی جبکہ دوسرا بلاک مادر اینڈ چائیلڈ کئیر سنٹر ہوگا جس میں خواتین اور بچوں کی نگہداشت کی جائے گی۔ ہستپال میں مشینری کے لیے ایک کروڑ روپے کی رقم متخص کی گئی ہے جس میں ضروری ٹیسٹ کی سہولیات ہوں گی۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس اہم منصوبے کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کرتے ہیں بہترین صحت کی سہولت عوام کا دیرینہ اور اہم مطالبہ تھا۔ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے متعلقہ محکمہ کردار ادا کریں۔ عمائدین و سرکرگان علاقہ نے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے عوامی مطالبے پر اس عظیم پروجیکٹ پر کام شروع کروانے پر آغا علی رضوی اور کاظم میثم کا شکریہ ادا کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree