Print this page

قوموں کی ترقی کی کنجی اساتذہ کے ہاتھ میں ہوتے ہیں،انکی عزت و تکریم ہی کسی معاشرہ کی رشد کا پیمانہ ہے،اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

22 اپریل 2024

وحدت نیوز(سکردو)شگری کلاں سے تعلق رکھنے والے معروف استاد سر ابراہیم چالیس سال سے زیادہ محکمہ تعلیم میں خدمات سرانجام دے کر سبکدوش ہونے کے موقع الوداعی تقریب میں اپوزیشن لیڈر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کا معمار اور جہت نما ہوتے ہیں۔ قوموں کی ترقی کی کنجی اساتذہ کے ہاتھ میں ہوتے ہیں۔ انکی عزت و تکریم ہی کسی معاشرہ کی رشد کا پیمانہ ہے۔ اساتذہ کو ہماری سوسائٹی میں وہ تکریم و تعظیم نہیں جن کے حقدار ہیں۔ یہی سب سے بڑا المیہ ہے۔ انہیں انتقامی سیاست کا نشانہ بنانا ذاتی پسند ناپسند کی بنیاد پر انکی پوسٹنگ و ٹرانسفر کسی طور درست نہیں۔

کاظم میثم نے مزید کہا کہ سرابراہیم کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں کہ خدا نے ان کو طویل عرصہ سروس کا خدمت کا موقع فراہم کیا اور جہاں ہزاروں دیگر طلبا کو زیور علم سے آراستہ وہیں مجھے بھی انکی شاگردی کا اعزاز حاصل ہے۔ ہم انہیں مدت ملازمت کی تکمیل پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree