قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی وپارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم کاظم میثم کی ڈی جی ڈزاسٹر مینجمنٹ سے ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی پر تبادلہ خیال

07 اگست 2024

وحدت نیوز(گلگت) قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی وپارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین کاظم میثم نے ڈی جی گلگت بلتستان ڈزاسٹر مینجمنٹ  اتھارٹی شجاع عالم سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں کواردو سترانگلونگما، کتپناہ، برگے، بسینگو، سیرمک حیدرآباد گلگت اور دیگر مقامات پر جاری سیلابی تباہ کاریوں کی بحالی اور ریسکیو کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سکردو شہر میں متعدد مقامات پر سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوئے ہیں لیکن ان کی تاحال بحالی کے لیے خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ کواردو سترانگلونگما اور کتپناہ کے عوام در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن حفاظتی بند کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ اسی طرح برگے کے متاثرین کی بھی بحالی تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

ڈی جی نے کہا کہ کلائیمیٹ چینج یقینا ایک بڑا چیلنج جس کے طویل المیعاد بنیادوں پر سب مل کر ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔ جی بی ڈی ایم اے اپنی محدود وسائل کے باوجود سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے انکی بحالی کے لیے سرگرداں ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کو سکردو کے سیلابی علاقوں اور دریائی کٹاو کے متاثرین کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree