Print this page

عمائدین برنزی اصغریہ ٹاؤن گمبہ کا ایم ڈبلیوایم اورپی ٹی آئی کے متفقہ امیدوارحلقہ 2سکردو کاظم میثم کی مکمل حمایت کااعلان

25 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(گمبہ) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی اور آپ کے دست راست امیدوار حلقہ دو سکردو کاظم میثم نے آج عمائدین برنزی اصغریہ ٹاؤن گمبہ سکردو کی خصوصی دعوت پر اصغریہ ٹاؤن گمبہ سکردو کا دورہ کیا جہاں عمائدین علاقہ سے ملاقات کیا اور علاقائی، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف اصغریہ ٹاؤن کے کثیر تعداد کارکنوں نے شرکت کی۔عمائدین علاقہ کی جانب سے مجاھد ملت آغا علی رضوی اور کاظم میثم پر بھر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا ساتھ ہی ساتھ پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کا ایک ساتھ مل کر حلقے میں کیمپین چلانے کا اعلان کیا۔

عمائدین برنزی اصغریہ ٹاؤن سے آغا علی رضوی،کاظم میثم،رہنما تحریک انصاف زاکر ایڈوکیٹ،سید عبداللہ شاہ اور شیخ علی شیر انصاری نے خطاب کیا اور عمائدین کی جانب سے انتخابات میں حمایت کے اعلان پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree