Print this page

گلگت بلتستان الیکشن، پی ٹی آئی امیداوار حلقہ 2سکردو زاکر ایڈووکیٹ ایم ڈبلیوایم کے امیدوار کاظم میثم کے حق میں دستبردار

20 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے سینیئر رہنما ، متفقہ امیدوار برائے حلقہ دو سکردو محمد کاظم میثم کے حق میں پی ٹی آئی کے رہنما و امیدوار زاکر ایڈووکیٹ دستبردارہوگئے۔پریس کانفرنس میں جناب ذاکر ایڈووکیٹ نے ایم ڈبلیوایم کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اپنی پارٹی قیادت کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے ہر مرحلے پر کاظم میثم کا ساتھ دینے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔

 جناب ذاکر ایڈووکیٹ نے ثابت کیا کہ وہ ایک سلجھے ہوئے سیاست دان ہیں جو نظریاتی تشخص کیساتھ اپنی لیڈرشپ کے فیصلوں کو تسلیم کرنے سے نہیں ہچکچاتے۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ حلقہ دو کے عوام کی بھرپور حمایت کیساتھ اسمبلی فلور اور ہر لیول پر عوام اور علاقے کے حقوق اور مسائل کے حل میں کردار ادا کرینگے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree