استقامت کی اعلیٰ ترین مثا ل ہے،مطالبات کی منظوری کیلئے جاری ایم ڈبلیوایم بلتستان کے دھرنے کو 60 روز مکمل

16 جولائی 2016

وحدت نیوز(سکردو) ملک بھر کی طرح بلتستان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے جاری دھرنے کو 60روز مکمل ہوگئے۔ اپنے مطالبات کے حق میں جاری یہ دھرنا بلتستان کی تاریخ کا طویل ترین دھرنا اور آغا علی رضوی کی استقامت کا اعلی ٰ ثبوت ہے۔ ملک بھر میں جاری دہشتگردی ، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر ناانصافیوں کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کے اعلان کے بعد 13مئی کو بلتستان میں بھی دھرنا دیا گیا تھا جو کہ رمضان میں بھی جاری رہا۔ یادگار شہداء اسکردو پر جاری دھرنے سے آج معروف عالم دین شیخ حسن جوہری اور آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔ شیخ حسن جوہری نے اپنے خطاب میں انہدام جنت البقیع پر روشنی ڈالی اور اسلامی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ انہدام جنت البقیع آل سعود کی سیاہ ترین تاریخ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا۔ آئمہ اطہار اور اصحاب رسول ؐ کی قبور کو منہدم کر کے آل سعود نے عالم اسلام کے دلوں کو زخمی کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب کبھی نواز حکومت پر تنگی اور سختی آتی ہے یا تو بارڈز پر کشیدگی شروع ہوتی ہے یا کشمیریوں کو خو ن میں نہلایا جاتا ہے۔ نواز حکومت پر آنے والی سختیوں پر اسکے کاروباری شراکت دار نرندر مودی کو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ گلوبٹو ں کی طرف سے دھرنے میں آنے والے علماء کو دینے والی دھمکی کا انتظامیہ نوٹس لے۔ اگر کسی بھی شخصیت کے ساتھ ناخواشگوار واقعہ پیش آئے تو اسکی تمام تر ذمہ داری حکومت کے بعد انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ حکومت کے سامنے بے بس اور سنگین دھمکیاں دینے والے کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کی ہمت نہیں کر سکتی ہے تو واضح کر دے اپنے علماء کی سکیورٹی کے لیے ہم خود انتظامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت ہمارے مطالبات اور حق کی آواز کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئی ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنا قبلہ درست کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree