امریکہ، اسرائیل اور داعش یزید وقت کا کرادار نبھانے میں مصروف ہے، آغا علی رضوی

14 دسمبر 2014

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اسکردو میں چہلم شہدائے کربلا کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام منعقدہ دستہ امامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا ظالم قوتوں کے خلاف جہد مسلسل کا نام ہے۔ امام حسین ؑ کا قیام صرف یزید کے خلاف نہیں بلکہ ہر اس شخص کے خلاف تھا جس کا کردار یزید جیسا ہو۔ جس معاشرہ میں ظلم و ناانصافی اور بدعنوانی کا بول بالا ہو جاتا ہے اس معاشرہ کی کوکھ سے یزید جنم لیتا ہے اور پاکیزہ ہستیاں پس زندان یا مقتل گاہوں کی جانب چلی جاتی ہیں۔ کربلا میں خانوادہ نبوت و امامت نے ظلم و ناانصافی اور رزائل اخلاق کے خلاف تاقیام قیامت بغاوت کا اعلان کیا۔ ظلم و ناانصافی، بدعنوانی، رشوت ستانی اور فتنہ و فساد سے سمجھوتہ کرنے والوں کا رستہ کربلا والوں سے جدا ہے۔ کربلا والے اپنے گھر بار اور جان و مال کو قربان تو کر سکتے ہیں لیکن کسی زیاد، یزید، شمر اور فرعون کے سامنے جھک نہیں سکتے۔

 

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ اقبال نے کہا کہ کربلا دو عظیم ابواب پر مشتمل ہے ایک کربلا اور دوسرا دمشق۔ کربلا کے معرکہ کے فاتح کا نام حسین ابن علی ؑ ہے اور دمشق کے معرکہ کا نام زینب بنت علی ؑ ہے۔ زینب بنت علی ؑ نے امام سجاد ؑ کی قیادت میں یزید کے ظلم و ستم کو دنیا میں اجاگر کیا اور یزید کے ایوانوں میں ظلم کے پروردگاروں کو ذلیل و خوار کر دیا۔ آج ہر طرف ظلم و ستم کا بازار گرم ہے۔ یزید وقت امریکہ، اسرائیل، داعش ،طالبان اور دہشتگرد تنظیموں کی صورت میں اسلام کا چہرہ مسخ کرنے اور اسلام کو دنیا میں بدنام کرنے میں مصروف ہے۔ آغا علی رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں بھی ظالم حکمران دہشت گردوں کی پشت پناہی میں مصروف ہیں۔ پاکستان میں تکفیری قوتیں حکومت کی سرپرستی میں پنپ رہی ہیں۔ ریاستی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اسلام دشمن دہشتگرد طاقتوں اور تکفیری طاقتوں کا گھیرا تنگ کرے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے اداروں میں بھی ظلم و زیادتی کا بازار گرم ہے، بدعنوانی عروج پر ہے معتدل قوتوں کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حقوق سے محروم گلگت بلتستان کی غیور عوام اور محب وطن عوام کی محبتوں کا صلہ اس عوام کو ذلیل کر کے دیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا گلگت بلتستان کے حوالے سے بیان مظلوم عوام پر حملہ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظلم کے خلاف اعلان بغاوت کرتے رہیں گے اور مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree