جی بی حکومت کیجانب سے 100 روز میں تبدیلی کا نعرہ فریب کے سوا کچھ نہیں، الیاس صدیقی

10 اگست 2015

وحدت نیوز(گلگت) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں غیر تسلی بخش ہیں، حکومت سلیکٹڈ علاقوں کے علاوہ دیگر علاقوں کو مکمل نظر انداز کر رہی ہے۔ تقریباً تمام علاقوں میں واٹر چینلز سیلابی ریلی کی وجہ سے متاثر ہوچکے ہیں اور فصلوں کی تباہی کے خوف سے زمیندار اپنی مدد آپ کے تحت واٹر چینلز کی بحالی کے کام میں لگے ہیں۔ بروقت حکومتی اقدامات نہ ہوئے تو غریب زمینداروں کی فصلیں تباہ ہوسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے متاثرہ علاقوں کے تفصیلی دورے کے بعد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کو دیئے گئے راشن کو بھی صحیح تقسیم کرنے سے قاصر رہی ہے اور بہت سے علاقوں کے عوام حکومتی امداد کے منتظر ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ بلاتفریق تمام متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم اور امدادی کارروائیوں کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کہیں پر بھی کسی قسم کی امدادی کارروائی نظر نہیں آ رہی ہے اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے 100 دنوں میں تبدیلی تبدیلی کا نعرہ سوائے فریب کے کچھ نہیں، لیگی حکومت کے پاس کوئی جامع حکمت عملی موجود نہیں، صرف زبانی جمع خرچ پر وقت ضائع کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور اگر مخصوص علاقوں کے علاوہ دیگر علاقوں کو نظر انداز کیا گیا تو اس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree