چند عناصر گلگت بلتستان میں مسلکی اور علاقائی اختلافات کو بڑھا رہے ہیں،فداحسین

16 جنوری 2015

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے آفس سے جاری ایک بیان ڈویژنل ترجمان فداحسین نے کہا ہے کہ  گلگت بلتستان میں مختلف طریقوں سے اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں اہلیان گلگت بلتستان اتحاد کے دامن کو ہاتھ سے جانے نہ دے۔ انتخابات کا وقت جوں جوں قریب آتا جا رہا ہے یہاں علاقائی، مسلکی اور زبانی اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش ہو رہی ہے۔ مقپون داس کے معاملہ میں انتظامیہ ناجائز طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرے اور عدالتی فیصلوں کا احترام ملحوظ خاطر رکھیں۔ گلگت انتظامیہ اور نگران حکومت کے اقدامات سنجیدہ اور علاقہ کے مفاد میں نظر نہیں آ رہا ہے۔ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور متصادم کاموں سے گریز کرے۔ سابقہ ادوار میں گلگت بلتستان میں افسوسناک واقعات بھی بدانتظامی کا شاخسانہ تھا جس معاملہ کو سلجھایا جا سکتا ہے اس کو خواہ مخواہ الجھایا جاتا ہے۔ تاریخی شواہد اور عدالتی فیصلوں کو مد نظر رکھ کر انتظامیہ اقدام اٹھائے کسی کی ڈیکٹیشن اور ہٹ دھرمی علاقہ کے مفاد میں ہرگز نہیں ہے۔ عوام تمام معاملات میں خواہ ڈیم کا مسئلہ یا بلتستان کے مقپون خاندان کے پولوگراونڈ کا مسئلہ اتحاد کے دامن کو ہرگز ہاتھ سے چھوٹنے نہ دیں تمام معاملات سنجیدگی سے حل کیا جا سکتا ہے۔ ہرفریق ہٹ دھرمی، ضد اور انا سے بالا تر ہوکر علاقائی مفاد کی خاطر کام کرے۔ چند عناصر کی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان میں عوام مذہبی، مسلکی، علاقائی، لسانی اور قومی بنیادوں پر باہم دست و گریباں ہوں اگر ایسا ہوا تو علاقہ کبھی ترقی سے ہمکنار نہیں ہو سکتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree