Print this page

کارکنان افواہوں پر کان نہ دہریں ،تاحال کسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ناصرشیرازی

02 جون 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین کا کسی سیاسی جماعت سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنت کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ،کارکن افواہوں پر کان نہ دھریں اور اپنی انتخابی مہم زور و شور سے چلائیں۔ اسلامی تحریک سے ہنزہ نگر حلقہ 4 اور گلگت حلقہ 3 میں مجلس وحدت کے امیدواروں کو بٹھانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے اپنے اخباری بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں کے کارکن محض افواہیں پھیلاکر کارکنوں کے درمیان مایوسی پھیلانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں فی الحال ان افواہوں کی کوئی صداقت نہیں۔ کارکن مجلس کے امیدواروں کی کمپین جاری رکھیں اگر کسی انتخابی حلقے کے بارے میں کوئی فیصلہ ہوا تو ہماری قیادت کی جانب سے باقاعداعلان کیاجائیگا۔مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے سید راحت حسین کے ہرحکم پرغیرمشروط لبیک کہنے کا اعلان کیا ہے اور سید محترم کی خواہش پرکسی ممکنہ اتحاد تک پہنچنے کیلئے مشاورت جاری ہے ۔ انہوں نے افواہیں پھیلانے والوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے افواہوں پر رد عمل نہ دکھائیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree