Print this page

کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف حکومت پاکستان بھارتی ہائی کمشنر کو ناپسندیدہ شخصیت قراردیکرملک بدر کرے،علامہ تصور جوادی

07 اگست 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپر  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےریاست کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی نے کہاکہ سالمیت پاکستان کے اوپر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔علامہ ناصر عباس نے قوم کے لیے تین ماہ بھوک ہڑتال کر کے قوم کے پاس مخلص قیادت کی عدم موجودگی کے تاثر کو مٹا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوم کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ظالم کی پر زور مذمت کرتی ہے، حکومت پاکستان بھارتی ہائی کمشنر کو ناپسندیدہ شخصیت قراردیکرملک بدر کرے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree