Print this page

قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیرمیں درندگی اور دہشتگردی کی تمام سرحدوں کو عبور کر چکی ہے،علامہ تصور حسین جوادی

15 اگست 2016

وحدت نیوز(مظفرآباد) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر کوئی باضمیر خاموش نہیں رہ سکتا ، ایک ریاست ہونے کے ناطے سے ہٹکر کشمیریوں سے ہمارا سب سے عزیز اور مضبوط رشتہ اسلامی بھائی چارے کا رشتہ ہے ، انسانیت کا رشتہ ہے۔دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم ہو اس کے خلاف کم از کم حدِ نفرت صدائے احتجاج بلند کرنا ہے ۔ قابض بھارتی افواج درندگی اور دہشتگردی کی تمام سرحدوں کو عبور کر چکی ہے۔ پیلٹ گن کے استعمال جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے کے ذریعے سینکڑوں افراد بینائی اور آنکھوں سے محروم ہو چکے ہیں ۔ پورے کشمیر کے اندر غذائی اور میڈیکل ایمرجنسی ہے۔ کشمیر کی آزادی کی پرامن تحریک کے قائدین نہ صرف یہ کہ محصور ہیں بلکہ عوام کو نماز جمعہ جیسے اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہے، سکول کالجز اور یونیورسٹیز بند اور بازار سنسان ، سیاحتی مقامات ویران ہو چکے ہیں ۔ باہم رابطے کے ذرائع ٹیلی فون و انٹرنیٹ سروس معطل ہیں ،ان خیالات کااظہارسیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ریاست آزادکشمیرکے سیکرٹری جنرل سیدتصورحسین نقوی الجوادی نےریاست کشمیر کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر اسی طرح کے مظالم ڈھائے جارہے ہیں کہ جس طرح اسرائیلی فوجی فلسطین میں اسٹین گنوں اور خطرناک پیلٹ چھروں کے ذریعے مظلوم فلسطینیوں کی زندگیاں مفلوج اور نہیں اپاہج بنا یا جا رہا ہے ۔ پبلک سیفٹی ایکٹ ، افسپا اور ٹاڈا جیسے کالے قوانین نے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بنا کر رکھ دی ہیں ۔ ایسے حالات میں عالمی امن کے ذمہ دار ادارے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں ، علاقائی تعاون تنظیمات ، ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈر ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ایشیا واچ اور دیگر اداروں کو کشمیر پر بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لینا چاہیے ،حکومت پاکستان کو بھارت سے تجارتی ، سفارتی اور ہر طرح کے تعلقات کو مسئلہ کشمیر سے مشروط کرنا چاہیے۔

اس موقع پرانہوں نے اعلان کیا کہ 15اگست بهارت کے قومی دن سے جسے پاکستان اور آرپار کے کشمیری یوم سیاہ کے طورپرمناتے ہیں کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ’’تحریک حمایت مظلومین کشمیر ‘‘ کے عنوان سے ایک مہم کاآغازکررہی ہے ۔ جس کے ذریعے آزاد کشمیر بھر میں پریس کانفرنسز ، پریس ریلیزز،اور سوشل میڈیا،دستخطی مہم اوردیگرزرائع سے بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی مظلومیت سے پردہ اٹھایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مجلس وحدت مسلمین کے تمام ضلعی سیٹ اپ اور یونٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree