Print this page

ایم ڈبلیوایم آزادجموں کشمیر کا بے گناہ پاکستانیوں کے قاتل احسان اللہ احسان کی سزائے موت کا مطالبہ

20 مئی 2017

وحدت نیوز (مظفرآباد) ترجمان مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کا فوجی جوانوں بچوں اور شیعہ سنی مسلمانوں کے قاتل احسان اللہ احسان کی سزائے موت کا مطالبہ!ہزاروں بے گناہ فوجی جوانوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث احسان اللہ احسان معافی نہیں بلکہ سزائے موت کا مستحق ہے۔سفاک دہشتگرد احسان اللہ احسان کو ہیرو بنا کر میڈیا پر پیش کرنا ہزاروں شہداء کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی  کے مترادف ہے۔اسی ہزار شہدا ء کے لواحقین اپنے بے گناہ بھائیوں ،بچوں ،ماوں ،بہنوں اور فوجی جوانوں کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ریاستی سیکرٹری شعبہ ویلفیئر سید عاطف حسین ھمدانی نے تحریک طالبا ن پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور معصوم شہریوں کو نشانے بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اعترافی بیان کے بعدانہیں صولی پر چڑھایا جانا ہی انصاف کا تقاضا بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کی سالمیت واستحکام کے خلاف ملک دشمنوں کے ساتھ مل کر کام کرتی رہی۔ قومی سلامتی وملک مفادات کو نشانہ بنا کر ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی گئی۔جس نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ۔دہشت گردی کی عفریت نے پورے ملک کی جھڑیں ہلا کی رکھ دی ہیں ۔را اور این ڈی ایس کی خدمات مہیا کرنے والے ملک اور قوم کے غدار ہیں ۔جن کی سزا صرف موت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے روز اول سے تحریک طالبان سمیت تمام کالعدم جماعتوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا مطالبہ رہا ہے۔جس وقت مختلف سیاسی جماعتیں طالبان کے ساتھ مذاکرات پر بضد تھیں اس وقت ہمارا موقف واضح اور اٹل تھا ۔ہم ملک دشمنوں کے ساتھ کسی بھی لچک کے حق میں نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ احسان اللہ احسان کے انکشافات پر مزید اور فوری کاروائی ہونی چاہیے۔تاکہ دہشتگردوں کی تمام کمین گاہوں کا صفیا کیا جا سکے۔ طالبان کے بھارتی ایجنٹ ہونے کے اعتراف کے بعد ان کی معافی کی کوئی گنجائش نہیں رہتی ۔بھارت سے پیسہ لے کر پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے کرایے کے قاتل ہیں ۔انہیں نشان عبرت بنایاجاناچاہیے۔

انہوںنے کہا کے اگر کوئی دہشتگرداپنے ارد گرد گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر موت کے خوف سے گرفتاری پیش کرے تو اسے قومی بیانہ کا ثمر قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔احسان اللہ احسان جیسے دشمنوں کو میڈیا پر مظلوم ظاہر کرنا دہشت گردوں کی معاونت اور پیشہ وارانہ بد دیانتی ہے۔بے گناہ بچوں کے سروں سے فٹ بال کھیلنے اور معصوم بچوں کے گلے کاٹنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کر کے پھر سے منظم نہ کیا جائے۔انہوں  نے مزید کہا کہ احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کے بعد اسے سولی پر چڑھانے میں تاخیر دہشت گردوں کی مختلف کاروائیوں میں نشانہ بننے والوں کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ ملک کے امن وامان حقیقی قیام کے لیے طالبان سمیت تمام کالعدم جماعتوں کے خلاف بھرپور آپریشن انتہائی ضروری ہے۔طالبا ن کو اپنی اولاد کہنے والے آج منہ چھپائے پھر رہے ہیں ۔تحریک طالبان ملک کے دشمنوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی سالمیت واستحکام کے لیے کام کرتی رہی۔قومی سلامتی وملک مفادات کو نشانہ بنا کر ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ بنتی رہی جس نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ۔ دہشتگردی کی عفریت نے پورے ملک کی جھڑیں ہلا کر رکھ دی ہیں ۔را اور این ڈی ایس کے لیے خدمات مہیا کرنے والے ملک وقوم کے غدار ہیں جن کی سزا صرف موت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارا روز اول سے تحریک طالبان سمیت تمام کالعدم تنظیموںکے خلاف بھر پور کاروائی کا مطالبہ ہے۔جس وقت دوسری سیاسی جماعتیں تحریک طالبان کے ساتھ مزاکرات پر متفق تھی اس وقت بھی ہمارا موقف اٹل ہے۔ملک دشمن را کا ایجنڈا احسان اللہ احسان ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل ہے۔،ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ اس ملعون کو معصوم بنا کر پیش کرنے کی سازش ہو رہی ہے،اسی ہزار ماوں بہنوں اور فوجیوں کے قاتل کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے،قوم کو ہیجانی کیفیت میں ڈالنے والے جواب دیں اس ایجنڈے کے پیچھے کون سی طاقت ملوث ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree