Print this page

انتظامیہ کوصرف غریب عوام پر نیشنل ایکشن پلان یاد آتا ہے ، غفران کاظمی

16 اکتوبر 2017

وحدت نیوز( مظفر آباد) مظفر آبادانتظامیہ نے خواتین پر لاٹھی چارج کرکے اپنا کردار واضع کیاہے انتظامیہ کوصرف غریب عوام پر نیشنل ایکشن پلان یاد آتا ہے 7  اکتوبر 2017 کو نلوچھی پل کو بند کر کے کون سا کارنامہ سر انجام دیاجا رہا تھاکیاایسا کرنے سے شہدائے زلزلہ کی روح کو ثواب پہنچتا ہے تو اس ہفتہ ہم بھی شہدائے بدر ، شہدائے اُحد ، شہدائے کربلا کی یاد میں نلوچھی برج کو بند کر کے عظیم الشان پروگرام کریں گے اگرکسی نے روکنے کی کوشش کی تو سخت عمل سامنے آئے گا ۔کیا نیشنل ایکشن پلان میلاد ،مجالس ، اور حتجاجی جلوسوں کے لئے رہ گیا ہے ۔ دو سو بندے کا جلوس دیکھ کر انتظامیہ کے پیٹ میں مروڑ پڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔ ناچ گانا ہو یا دیگر کوئی سرکاری پروگرام ہو انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوتی نہ ہی نیشنل ایکشن پلان یاد آتا ہے۔ حکومت کا جب دل آئے مظفرآباد کے جس مرضی چوک پر اپنا پروگرام رکھنا چاہیں رکھ سکتے ہیں انھیں کوئی پوچھنے والا نہیںلیکن محرم الحرام یا ربیع اول کامہینہ آتے ہی امن کمیٹیاں قائم کر دی جاتی ہیں ،لوئوڈ سپیکرپر پابندی عائد کر دی جاتی ہے ،مجلس، میلاد کو چار دیواری کے اندرکرنے کی قید لگائی جاتی ہے،نئی مجالس میلاد اور نئے جلوسوں پر پابندی لگا دی جاتی ہے اور سختی سے ہدایت دی جاتی ہے کہ تمام مجالس میلاد اور جلوسوں کو قبل ازنماز ِ مغرب اختتام پذیر کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عوام اپنا حق مانگنے سڑکوں پر نکلیں تو ان پر لاٹھی چارج کیا جائے اور وزیراعظم صاحب پورا دن سڑک بند کرکے بیٹھے رہیںانھیں انتظامیہ پروٹوکول دیتی ہے۔انتظامیہ کا بس ان چور حکمرانوں کے گریبان تک پہنچنا مشکل ہے اور ادھر غریب عوام کو اپنا غلام سمجھ رکھا ہے ہم انتظامیہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کے اپنا قبلہ درست کریں جو قانون غریب عوام کے لئے ہے وہی ان چور حکمرانوںکے لئے بھی ہونا چاہیئے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree