Print this page

یوم القدس اس بات کا اعلان ہےکہ امام خمینی ؒ کےانقلابی بیٹے صیہونی طاقوتوں کے مقابل سینہ سپر ہیں، علامہ تصور جوادی

09 جون 2018

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین اور دیگر شیعہ تنظیمات  کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے سلسلے میں اسلام مظفر آباد، مجہوئی ، گڑھی دوپٹہ ، جہلم ویلی، باغ نمب سیداں ، نیلم میرپورہ ، کوٹلی شہید چوک ، میرپور  اور صندوق نیلم سمیت ریاست آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ریلیوں کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے ریاستی  اور ضلعی قائدین نے کی۔مقررین نے اپنے خطابات میں مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت کا اعادہ کیا۔شرکاء نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل،امریکہ اور بھارت مخالف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے طاغوتی طاقتوں کی جارحیت اور اسلامی ممالک میں مداخلت کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی۔بعض شہروں میں احتجاجی مظاہروں کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے بھی نذر آتش کیے گئے۔آئی ایس آزاد کشمیر کے زیراہتمام  ریلی کا آغاز امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری سے ہوا جس میں  مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزادکشمیر کے  سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی  نے خصوصی شرکت کی۔

ریلی میں علامہ مفتی سید کفایت نقوی ، سید شبیر بخاری ، علامہ احمد علی سعید ، آئی ایس او کے ڈویژنل رہنماؤں  کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں مرد بچے بھی شریک تھے۔ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کے جسم پر ایسا زخم ہے جو ابھی تک رس رہا ہے۔انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینی نے فلسطین اور عالم مظلومین کی حمایت میں یوم القدس کا اعلان کیاتھا تاکہ عالم استکبار اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لے کہ مظلومین اس دنیا میں تنہا نہیں ۔یوم القدس درحقیقت استکباری قوتوں کے خلاف اعلان جنگ اوراس امر کا اظہار ہے کہ یہود و نصاری کو کبھی بھی اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا۔ساری دنیا اس بات کو ذہن نشین کر لے کہ ہم ایک بیدار قوم ہیں اور فلسطین کے مسئلے پر کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔جو مسلم حکمران مسئلہ فلسطین و کشمیر پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں وہ امریکہ و اسرائیل کی کٹھ پتلیاں ہیں۔یہود و نصاری کے یہ فکری و نظریاتی غلام مسلمان کہلانے کے اہل نہیں۔ یہ مفاد پرست اور موقعہ شناس حکمرانوں تاریخ کے وہ سیاہ کردار ہیں جن کو دنیا حقارت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔عالم اسلام کے حقیقی رہنما آج بھی جرات و استقامت سے ڈٹے ہوئے ہیں وہ اسرائیل جو فرات و نیل تک حکمرانی کے خواب دیکھتا تھا آج اپنے ہی علاقے میں اپنی حفاظت کے لیے دیواریں کھڑی کرنے پر مجبور ہے۔آج اسرائیل کی سرحدوں پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل کی مایوسی اور امریکہ کو عزائم میں ناکامی درحقیقت ان استعماری قوتوں کی شکست ہے جو امت مسلمہ کو سرنگوں دیکھنے کے لیے بے چین تھے۔ظلم کے خلاف ٹکراؤ کا جواعلان عظیم قائد امام خمینی نے کیا تھا آج ان کے انقلابی بیٹے ان کے پرچم کو اٹھائے میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں اور کفر و باطل کے خلاف ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گے۔مسئلہ فلسطین کا حل مذاکرت نہیں بلکہ ظلم کے خلاف مزاحمت ہے ۔یہود و نصاری ناقابل اعتبار ہیں۔ان کی کسی بات پر یقین نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطین، کشمیر، برما سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کوبدترین ظلم و بربریت کا سامنا ہے ۔جس سے چھٹکارا دلانے کے لیے مسلمان حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔مسلمانوں کا تمام مسائل کا حل باہمی وحدت و اخوت میں مضمر ہے۔امت مسلمہ کا اتحاد نہ صرف انہیں اقوام عالم کے سامنے باوقار مقام دلائے گا بلکہ دنیا کی کوئی بھی قوت مسلمانوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا۔

 مجہوئی میں مولانا سید حمید نقوی ، گڑھی دوپٹہ میں مولانا حافظ اشتیاق کاظمی ، کچھا میں سید عاطف ہمدانی ، باغ میں مولانا افتخار الحسن جعفری ، باغ سٹی میں برادر قیصر بانڈے ،  کوٹلی میں سید عباس بخاری ، میرپور میں سید ناظر عباس ، میرپورہ نیلم میں مولانا فضائل نقوی اور صندوق میں سید سعادت علی کاظمی نے اپنے خطاب میں مظلوم فلسطینی و کشمیری عوام و جملہ مستضعفین جہاں سے اظہار یکجہتی و ظالموں کے خلاف آواز اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree