علامہ تصور نقوی حملہ کیس، ایکشن کمیٹی کی آزاد کشمیر کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ، تحفظات کا اظہار

20 فروری 2020

وحدت نیوز(مظفرآباد) سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی حملہ کیس کے حوالے سے بنائی گئی ایکشن کمیٹی کے وفد کی چیئرمین کمیٹی علامہ سید فرید عباس نقوی کی سربراہی میں کمشنر مظفرآباد ڈویژن, ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور دیگر اعلیٰ عہدہ داران سے ملاقاتیں۔

ملاقات میں کمشنر مظفرآباد چوہدری امتیاز نےملت جغفریہ سے پر امن رہنے اور ریاست کے ساتھ ہمیشہ اچھے برتاؤ پر داد تحسین دیتے ہوۓ کہا کہ ملت جعفریہ کو اب زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ہم بہت جلد حملہ آوروں کی گرفتاری سمیت جملہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ JITکی رپورٹ بھی منگوا رہے ہیں اس پر بھی بریفنگ دیں گے۔

اس سے قبل علامہ فرید عباس نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریاست کے ساتھ ہمیشہ بھرپور تعاون کیا ہے چاہے سانحہ 2009ہو یا علامہ تصور نقوی اور ان کی اہلیہ پر جان لیوا حملہ ہو اب ہم تھک چکے ہیں اب ہماری قوم و ملت کے لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں انہیں دینے کے لیے ہمارے پاس جواب نہیں ہے۔

علامہ فرید نقوی نے مزید کہا کہ نہ تو علامہ تصور نقوی کے حملہ آورتاحال گرفتار ہو سکے اور نہ ہی وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے علامہ تصور نقوی کے گھر جا کر جو وعدے کیے تھے وہ پورے ہو سکے.ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین طالب ہمدانی نے کہا کہ ہمیں مرکز اور عوام کی طرف سے اس معاملہ پر بہت زیادہ پریشر ہے۔اگر یہ معاملہ یہاں حل نہیں ہو سکتا تو ہم پاکستان بھر میں اور پورے آزادکشمیر میں احتجاجی تحریک کا سلسلہ شروع کریں گے۔

ہماری خواہش  ہےکہ آزاد ریاست کے لوگ مل کر اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی آزادی اور مشکلات کم کرنے کے لیے جدوجہد کریں.لہذا ہم یقین رکھتے ہیں پہلے کی طرح صرف تسلیاں ہی نہیں دی جائیں گی.وفد میں مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیرکےسیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی,سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی,سیکرٹری جنرل ضلع مظفرآباد سید غفران علی کاظمی و سید ممتاز حسین نقوی ایڈوکیٹ شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree