Print this page

علامہ تصور جوادی کا دورہ ہٹیاں بالا،اسیران سے ملاقات

28 اپریل 2020

وحدت نیوز(ہٹیاں بالا)ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کا ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کا دورہ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہٹیاں کے مقام پرضلعی سیکرٹری جنرل سید عاطف حسین ہمدانی ،سید ساجد ہمدانی اور دیگر نے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کا استقبال کیا۔اس موقع پر انہوں نےضلعی سیکرٹری جنرل سید عاطف ہمدانی سےاسیر افراد کے کیس کے حوالے سے معلومات لیں۔

ضلعی سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ ایک جوان کی عبوری ضمانت کروا لی گئی ہے جبکہ دوسرے دو گرفتار افراد کی ضمانت کی درخواست پر بحث ہو گئی ہےعدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہےکل عدالت ممکنہ طور پر ضمانتوں پر فیصلہ سنائے گی۔اس موقع پر ریاستی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلین ضلع مظفرآباد سید غفران علی کاظمی اور ریاستی سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی بھی موجود تھے۔

انہوں نے سٹی تھانہ ہٹیاں بالا میں گرفتار نوجوان سید عامر کاظمی سے ملاقات کی اس کی احوال پرسی کی اس کے بعد ریاستی سیکرٹری جنرل اور ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع ہٹیاں بالا کے ہمراہ چناری کے لیے روانہ ہوئے ہٹیاں بالا میں نوجوان صحافی سید عدنان فاطمی سے ملاقات اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی۔اس موقع پرریاستی سیکرٹری جنرل نے تھانہ چناری پہنچ کر وہاں گرفتار نوجوان سید اسد علی کاظمی سے ملاقات کی۔ ان سے صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا پر ہمیں محتاط انداز گفتگو پھیلانے کی ضرورت ہے۔کسی کا نام لے کر اسلام لعن تعن کی اجازت نہیں دیتا نہ ہی ہمارے فقہاءاور مراجع عظام اس بات کی اجازت دیتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ساون کے مقام پر سید  وقار ہمدانی سے ملاقات کی انہیں ضمانت کی مبارکباد پیش کی اورکہا کہ آئندہ محتاط رویہ اختیار کریں۔

 انہوں نے کہا کہ عظمت اہلبیت اور عظمت سادات کے لیے ہم سب کا خون حاضر ہے ہم سب عظمت اہلبیتؑ, عظمت آئمہ معصومین علیہ السلام اور عظمت اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خاطر کسی بھی محاز کے لیے بھی تیار ہیں لیکن پولیس اور انتظامیہ کو یکطرفہ کاروایاں نہیں کرنی چاہیے بلکہ جن لوگوں کی پوسٹ نوجوانوں کی اشتعال ہونے کی وجہ بنی انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے ضلی انتظامیہ راست اقدام کے زریعے اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر اور آئمہ اہلبیت علیھم السلام اور خصوصا امام زمانہ عج کی توہین کرنے والوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree