Print this page

ارشد شریف کا قتل درحقیقت تمام حریت پسندوں اور حق کو بیان کرنے والوں کا قتل ہے،علامہ ڈاکٹر یاسرسبزواری

28 اکتوبر 2022

وحدت نیوز (مظفرآباد) پاکستان کے بے باک ونڈر صحافی معروف ٹی وی اینکر ارشد شریف کا قتل درحقیقت تمام حریت پسندوں اور حق کو بیان کرنے والوں کا قتل ہے، ارشد شریف کا قصور صرف سچ بولنا تھا وہ سچ اور حق کو بیان کرنے والا انسان تھا، ارشد شریف کو قتل کرکے حق کو دبانے کی کوشش کی گئی لیکن یاد رہے حق دبانے سے کبھی نہیں مٹتا ۔

ھم ارشد شریف کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں اللہ پاک ارشد شریف کے درجات بلند فرمائے اور شہید کے پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree