Print this page

علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری تین سال کیلئےایم ڈبلیوایم آزاد جموں کشمیر کے صدرمنتخب

13 نومبر 2022

وحدت نیوز(مظفرآباد) آزاد جموں وکشمیر میں مجلسِ وحدت مسلمین کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے وحدتِ ھاؤس مظفرآباد میں شوری کا اجلاس ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیرمین قائد وحدت حجہ الاسلام علا مہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے نمائندہ ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین حجہ الاسلام علامہ اعجاز بہشتی ،شوری عالی کے رکن حجہ الاسلام علامہ اقبال بہشتی اور تنظیم سازی کی جانب سے مرکزی رہنما برادر ملک اقرارحسین صاحب نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام اضلاع کے نمائندگان نے شرکت کی صدر کے انتخاب کے لیے دستور کے مطابق ووٹنگ کا پرسس ہوا جس میں تمام اضلاع کے نمائندگان اور آرگنائزر کمیٹی کے اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا اکثریت رائے سے مولانا سید یاسر عباس سبزواری کو آئندہ تین سال کے لیے مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کا صدر منتخب کیا گیا ،حلف برداری کی تقریب نماز جمعہ کے فورا بعد مسجد وامام بارگاہ باب العلم میں منعقد ہوئی جس میں تمام تنظیمات کے نمائندگان اور مختلف علاقوں کے زمہ داران اور سیاسی سماجی افراد نے شرکت کی۔

علامہ اعجاز بہشتی صاحب نے نئے صدر کا اعلان کیا اور مرکزی رہنما ملک اقرار صاحب نے مولانا یاسر عباس سبزواری سے حلف لیا تمام تنظیمات کے نمائندگان نے مبارک باد پیش کی اور تعاون کی بھی یقین دھانی کروائی جن میں امامیہ آرگنائزیشن ۔امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ۔شیعہ علماء کونسل ۔جعفریہ سپریم کونسل ۔ مرکزی انجمن جعفریہ ۔ انجمن جعفریہ غلاماں آل محمد اور حسینی فاؤنڈیشن شامل ہیں۔اس تقریب سے علامہ اعجاز بہشتی صاحب نے خطاب کیا آخر میں تمام شرکاء نے نئے منتخب صدر مولانا یاسر عباس سبزواری کو مبارک باد پیش کی۔

پرس کلب مظفرآباد میں پرس کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں اجلاس کے تمام شرکاء نے شرکت کی اور برادر ملک اقرار صاحب نے پرس کانفرنس میں کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے پاکستان مجلسِ وحدت مسلمین کے اھداف اور نصب العین اور پاکستان کی موجودہ صورت حال اور عالمی حالات پر گفتگو کی صحافی حضرات کی طرف سے کیے گے سوالات کے جوابات دیے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree