Print this page

دومیل تا چکوٹھی نکلنے والی لبیک یا رسول ؐ ریلی، حسب سابق امسال بھی ایم ڈبلیوایم بھرپور شرکت کرے گی،مولانا حمید نقوی

23 دسمبر 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) ریاستی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین کے انچارج و سیکریٹری اطلاعات مولاناسید حمید حسین نقوی نے کہا ہے کہ دومیل تا چکوٹھی نکلنے والی لبیک یا رسول ؐ ریلی، حسب سابق امسال بھی بھرپور شرکت کریں گے، مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے قیادت ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی کریں گے، جبکہ ریلی میں سینکڑوں کارکنان و عہدیداران موٹر سائیکلز و کار کے ہمراہ شرکت کریں گے، لبیک یا رسول ؐ اللہ و لبیک یا حسین ؑ نعرہ وحدت ہے، ان شعار سے جہلم ویلی کی فضا گونج اٹھے گی، مولانا حمید نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے تین جگہ ریلی کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ قائدین ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گے، اور قائدین ان استقبالیہ کیمپوں میں خطاب کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری پریس ریلیز میں کیا ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree