Print this page

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پرعالمی برادری نوٹس لے،مولانا حمید نقوی

19 اپریل 2016

وحدت نیوز (مظفرآباد) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عالمی برادری نوٹس لے، انڈیا بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری اطلاعات مولاناحمید نقوی نے وحدت سیکرٹریٹ میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ، عالمی برادری نوٹس لے، انسانی حقوق کی تنظیمیں کن اصولوں پر کام کر رہی ہیں ، بتایا جائے، قضیہءِ کشمیر کا پائیدار حل مذاکراتی عمل میں آر پار کی کشمیری قیادت کو شامل کرنے میں ہے، کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے، کشمیری طلباء پر علم کے دروازے بند کیے جارہے ہیں ، مستقبل کے معماروں کا مستقبل تاریک کیا جارہا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں ، طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ۔ او آئی سی کے کشمیر کے حوالے سے بیان خوش آئیند ہے اس عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے ۔ علامہ تصور جوادی نے مزید کہا کہ اگر کہیں کوئی جانور بھی مر جائے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمات آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں ، سوال ہے کیا مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے انسان نہیں ، کیوں عالمی برادری آنکھیں بند کیے ہوئے ہے ، ہم بھرپور آواز احتجاج بلند کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی مظلوم و محکوم عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree