Print this page

ایم ڈبلیوایم وفدکی کویت میں پاکستانی سفیرسے ملاقات، جشن میلادالنبیﷺ کی دعوت،شیعہ لاپتہ افرادکیلئے یاداشت بھی پیش کی

05 دسمبر 2017

 وحدت نیوز(کویت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما شہباز شیرازی کی سربراہی میں کویت میں مقیم پاکستانی شیعہ کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان غلام دستگیر صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ،جس میں محترم سفیر صاحب کو 07دسمبر 2017بروز جمعرات مسجد شعبان سالمیہ میں منعقدہ محفل میلاد کے لئے بطور مہمان خصوصی دعوت نامہ پیش کیا، علاوہ ازیں وفد نے پاکستان میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر (جو کہ مغربی سرحد سے شروع ہو رہی ہے )کے بارے میں انتہائی تشویش کا اظہار کیااور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا،نمائندہ وفد نے پاکستان میں ملت تشیع کو درپیش مسائل ،دہشتگردی او رپاکستان کے مختلف شہروں سے مختلف ریاستی اداروں کے ہاتھوں مسلسل جاری شیعہ عزاداروں اور زائرین امام حسینؑ کےجبری اغواء کے خلاف مذمتی قرار دادبھی پیش کی جوکہ پاکستانی سفیر غلام دستگیر صاحب نے وزارت داخلہ پاکستان کو بھجوانے کا وفد سے وعدہ کیا۔

 

سفیراسلامی جمہوریہ پاکستان سے ملاقات کیلئے نئی یادداشت

بسمہ اللہ الرحمن الرحیم یاد داشت برائے حکومت پاکستان بزریعہ عزت مآب سفیر پاکستان کویت کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ملک بھر میں پاکستانی شہریوں خصوصا ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کی جبری گمشدگی اور ماورائے آئین گرفتاریوں پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتی ہے اور ملک بھر میں حکومتی اداروں کی جانب سے شیعہ شخصیات عزادارن اور زائرین کے اغواء کو ریاستی دہشتگردی اور آپریشن ردالفساد پر سوالیہ نشان قرار دیتی ہے۔ اور ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ محب وطن اور پرامن شیعہ شخصیات عزادارن اور زائرین کا آئے روز جبری گمشدگان کا سلسلہ اور انکا خاندانوں کے سامنے اغواء ماورائے آئین اور جمہوری اقدار کے منافی عمل ہے، پاکستان کی معزز عدلیہ کے بار بار اصرار کے باوجود مغویان کو عدالت میں پیش نہ کرنا عدالت کے ساتھ مذاق اور توہین عدالت کے مترادف ہے۔ ان عزادارن زائرین اور شیعہ شخصیات کو اغواء کرکے حکومتی ادارے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کررہے ہیں ، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ حالیہ دنوں میں لاہور کی اہم شاہراہ سے ایلیٹ فورس کی گاڑی میں آکر مسلح اہلکاروں کی جانب سے ناصر شیرازی کو اغواء کرنا اور اس پر حساس اداروں کی جانب سے ایک ماہ تک لاعلمی کا اظہار جہاں ان اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، وہیں ملکی سالمیت کے لئے بھی سنگین خطرہ ہے۔ اس عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک بھر میں بالعموم اور پنجاب میں بالخصوص ریاستی اداروں کی رٹ یا تو مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے یا یہ ادارے پنجاب حکومت کی ایماء پر ماورائے آئین و قانون عمل کرنے پر مجبور ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آئندہ اس طرح کا سلسلہ روکا جائے اور جن بے گناہ شیعہ عزادران زائرین یا شخصیات کو اغوا یا غائب کیا گیا ہے انہیں فوری طور پر رہا کرنے میں وزیر اعظم پاکستان اپنا کردار ادا کریں۔اسلام آباد میں مسجد باب العلم کے باہر دہشت گردی کے نتیجے میں سابق اٹارنی جنرل صوبہ سندھ سید سیدین زیدی اور حبدار شاہ کی شھادت ،خیر پور سندھ میں سرکار ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کے جلوس پر حملہ سمیت پورے ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور ملک میں آئین وقانون کی بالا دستی اور معزز شہریوں کی حفاظت کا مطالبہ کرتے ہیں،ملک بھر خصوصا ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی ، پنجاب سندھ ،گلگت سے ماورائے عدالت وقانون اٹھائے گئے شیعہ شہریوں کو قانون وعدالت میں پیش کرنے اور بے گناہ شہریوں کو فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ملک عزیز پاکستان کے استحکام اور پاکستان مخالف قوتوں کی نابودی کی دعا کیساتھ

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree