Print this page

مرکزی سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیوایم علامہ شفقت شیرازی کی نمائندہ ولی فقیہ عراق آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی سے ملاقات

29 مئی 2021

وحدت نیوز(نجف اشرف )مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے اپنے دورہ عراق کے دوران عراق میں ولی فقیہ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نمائندہ خاص جناب آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی سے ملاقات کی۔ علامہ شفقت شیرازی نے پاکستانی قوم اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کی نظام ولایت کے ساتھ عقیدت و ارادت کا اظہار کیا جس پر نمائندہ خاص نے پاکستانی تشیع اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے پاکستانی قوم بالخصوص ملت تشیع کی پائیدار ترقی اور امن کے لیے سیاسی ، سماجی اور مذہبی جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔  شفقت شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم کی فعالیت اور پاکستان کی حالیہ سیاسی صورتحال سے بھی انہیں آگاہ کیا۔ نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید مجتبیٰ الحسینی نے ایم ڈبلیو ایم کی فعالیت کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree