Print this page

وزیر داخلہ چوہدری نثار ہر سانحے کے بعد پارلیمنٹ میں وارثان شہداء کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہیں ، مولانا تقی شاہ

07 فروری 2015

وحدت نیوز(اصفہان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان کے سیکریٹری جنرل مولانا سید تقی شاہ زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم کئی سالوں سے سڑکوں اور بازاروں میں مر رہی ہے۔ اور حکومت سے مطالبہ کر رہی ہے کہ دہشتگردوں  کو سزا دی جائے ۔اس سب کے باوجود بھی چوہدری صاحب پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوے کہتے ہیں کہ ہمیں سب معلوم ہے کہ اس میں کس کا ہاتھ ہے۔یہاں پر سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگر سب کچھ معلوم ہے تو پھر اس دہشتگردی کو کب روکاجائے گا۔چوہدری صاحب کے بقول اب مرکزی اور صوبای انٹیلی جنس آپس میں تمام رپورٹس  شیئر کرتی ہیں۔مگر افسوس پھر بھی بےگناہ افراد کے خون کا حساب  نہیں لیا جاسکا ا بھی تک دہشتگردوں کےسرپرستوں نہیں پکڑاگیا جو کہ خود حکومت میں موجود ہیں ، آخر عوام کس کا گریبان پکڑےاور جب چوہدری صاحب کو موقع ملتا ہےتو کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت اس کی ذمہ دارنہیں سندھ حکومت کی جب بات آتی ہے تو کہتےہیں سندھ حکومت اس کی ذمہ دار نہیں ان کہ نظر میں پاکستانی عوام ذمہ دار ہے ۔

 

عوام سوال کررہی ہے کہ یہ کون سی قوتیں ہیں کہ جو ان دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہی ہے ؟ یہ تکفیری ٹولہ ان دہشتگردوں کو اپنے مدرسوں مین پناہ دیتا ہے ۔ ان کی تربیت کرتاہے  یہ لوگ ۲۱ ترمیم کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے رہے ہیں۔ کیوں کہ آج ان کو خطرہ ہے ۔ ان کی سر پرستی خود آپ کی پارٹی کر رہی ہے کیا پارلیمنٹ کے سامنے گلو بٹوں کو آپ اپنی سرپرستی میں نھتی عوام پر حملہ کرنے نہیں لائے تھے ۔ یا ماڈل ٹاون میں اسرائیلی فوج نے حملہ کیا تھا پنجابی طالبان کی سرپرستی رانا ثنا اللہ کرے تو مسئلہ نہیں اور اگر عوام احتجاج کرے تو غلط ،اپ اپنی حکومت بچانے کے لیے ان کی سر پرستی کرے اور عوام بات بھی نہ کرے ۔ جناب عوام بھی متحد ہے اور آپ لوگ بھی ۔ مگر فرق یہ ہے ۔ کہ عوام پاکستان کو بچانے کے لیے متحد ہیں اور آپ لوگ پاکستان کو تباہ کرنے اور لوٹنے کہ لیے متحد ہیں ۔ اور جب تک آپ کہ کانوں میں ڈالر اور ریال کی جھنکاروں کی آواز گونجتی رہے گی عوام کی آواز سنائی نہیں دے گی ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree