Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ضلع ملیر کی جانب سے امنگ روزگار اسکیم کا آغاز

25 اپریل 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع ملیر کی جانب سےدکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ایک اور قدم ’’امنگ روزگاراسکیم‘‘کا آغاز، جس کے  کے تحت جعفر طیارسوسائٹی میں مولا علی علیہ سلام کی ولادت کے موقع پرمحفل میلاد منعقدکیاگیا جس کاآغازدعا توسل سے کیا گیا ،منقبت خوانی خواہر رفعت،خواہراختر صاحبہ اورماہ نور نے کی اس کےبعد مولا علیؑ اور خدمت خلق کے عنوان پر خواہر مریم جعفر نے شرکا ئےمحفل سے خطاب کیا، اس خوبصورت محفل کا اختتام دعائےامام زمانہ سےکیاگیا،آخرمیں امام علی ؑکی سیرت کو اپناتےہوئے ایک اور بےروزگارفیملی کو اپنی مدد آپ کےتحت فنگرچپس بنانے کی مشین ہدیہ کی گئی ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree