Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ضلع کورنگی کے تحت شاندار جشن مولود کعبہ کا انعقاد

25 اپریل 2017

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع کورنگی کی جانب سے جشن ولادت باسعادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی مناسبت سے جشن و میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ میلاد کا با قاعده پروگرام کا آغاز تلاوت کلام الہٰی سے کیا گیا،تلاوت کاشرف محترمہ کرن زیدی کو حاصل ہوا جسکے بعدحمد باری تعالیٰ محترمہ نرجس صاحبہ اور نعت رسول مقبول محترمہ  ایلیا عابدی نے پیس  کی۔

نعت رسول مقبول کے بعد منقبت کا پر جوش سلسلہ شروع ہوامنقبت خوانوں  میں  محترمہ ثمینہ زیدی، محترمہ ابیھازیدی ، محترمہ بتول زیدی ، محترمہ سمره بتول، محترمہ نیلم نے  بارگاہِ اہلِ بیت میں ہدیہ منقبت پیش کیا۔منقبت کے ساتھ ساتھ بہترین تقاریر کا سلسلہ بھی جاری رہا، مقررین میں محترمہ  فوزیہ عباس زیدی ،نین زهراء،محترمہ نگہت رضا نےمجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع کورنگی کی جنرل سیکرٹری خواہر ثروت زہرہ نے خصوصی خطاب کیااور زندگانی امیر المومنین(ع) پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہاکہ اگر ولائے علی نہ ہوتی تو دین کامل ناہوتا،ہم نے نام علی کو تو مقصد حیات بنا لیا مگر مقصد علی ابن ابیطالب کو بھول گئے،علی کو مانتے ہیں مگر علی کی بات کو نہیں مانتے،نام علی پر سب کچھ لٹانے پر تیار مگر ان کی بات ماننے پر تیار نہیں،زرا سوچیں ہمارے قول و فعل کا تضاد ہمارے امام عج کے ظہور میں کتنی رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے،ہم کیوں بھول جاتے ہیں اپنے مولا کا وه کلام جو مولا نے سورج سے کیاکہ ’’اے سورج گواه رھنا تو نے مجھ علی کو کبھی سوتے نهیں دیکھا..اور میں نے اپنی پوری زندگی تجھے روز طلوع ھوتے دیکھا ہے‘‘۔

کیا تم بھول گئے کے  میں نے یہودی کے باغ میں مزدوری کی  .پھر تم اپنے اہل و اعیال کے لیے کسب حلال کی کوشش کیوں نہیں کرتےاور کیا تم یہ بھی بھول  گئے کہ اللہ کی عبادت میں فاطمہ میری مددگار ہیں لہذا تم بھی اپنی بیٹیوں کی بہترین تربیت کرو کیوں کہ عورت مرد کا نصف ایمان ہے،عورت ہی وه ہستی ہے جس کی آغوش میں نبی و امام پرورش پاتے ہیں،تو آئے آج عهد کریں کے ہم سب صرف علی کو نہیں مانے گے بلکہ امیرالمومنین کی ہر بات کو مانیں گے،اس روحانی محفل کا اختتام دعاے امام زمانہ عج سےہوا اور ملک و ملت کی ترقی کے لئے دعا کی گئی،آخر میں نذر مولا علی تقسیم کی گئی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree