Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع ہری پور کے تحت انوار شعبان سیمینار کا انعقاد، علمائے کرام اور سیاسی شخصیات کاخطاب

20 مئی 2017

وحدت نیوز(ہری پور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال ہری پورمیں جشن انوار شعبان کے حوالے سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ممبر ضلع کونسل خالدہ یونس تحریک انصاف وویمن ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری ساجدہ یونس ممبر تحصیل کونسل ثریا بی بی اور دیگر بھی موجود تھے سیمینارر سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایرانی قونصلیٹ کلچرل ونگ پشاور آغا علی یوسفی، مجلس وحدت مسلمین کی شوری عالی کے رکن آغا علامہ امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحیدعباس کاظمی اور شعبہ خواتین کی  سیکرٹری جنرل راضیہ جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و حدیث سے ثابت ہے کہ اللہ دنیا میں اپنے مظلوم بندوں کو غلبہ دے کر زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا اور یہ کام امام مہدی کے ظہور سے ہوگا جس کی ہم نے تیاری کرنی ہے اور اس کے لیے خواتین کی یہ بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ حق و باطل کی قوتوں کے درمیان حق کا ساتھ دینے والے باجراء ت مرد پیدا کریں جو امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ سرانجام دے سکیں تاریخ انسانی گواہ ہے کہ ایمان والی عورتوں نے نہ صرف ایماندار مرد پیدا کیے بلکہ وہ عورتیں خود بھی ایمانداری بہادری جراء ت اور استقامت میں تاریخ کا حصہ بن گئیں مقررین نے کہا کہ اگر پاکستان کو دہشت گردی انتہاو شدت پسندی سے بچاناہے طالبان القاعدہ النصرہ داعش بوکوحرام اور لشکریوں کے فتنوں سے محفوظ رکھنا ہے تو پھر ہمیں اپنی مائوں بہنوں اور بیٹیوں کی اس کے لیے تربیت کرنا ہوگی قبل ازیں بچیوں نے تلاوت کلام پاک نعت رسول مقبول ﷺ قصیدے بھی پڑے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree