Print this page

ایم ڈبلیوایم ضلع چنیوٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن ولادت امام مہدی عج کا شاندار انعقاد

27 مئی 2017

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کی جانب سے  "جشن ولادت امام مہدی عج" کا انعقاد کیا گیا جس میں چنیوٹ کی تحصیل لالیاں اور تحصیل بھوانہ سمیت ضلع بھر سے خواتین اور بچوں نے بھر پور شرکت کی۔جشن کی نظامت کی ذمہ داری  محترمہ  لبانہ کاظمی اور محترمہ ردا شفقت  نے ادا کی جبکہ بطور مہمان خصوصی محترمہ  فرحانہ گلزیب مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود شعبہ خواتین اور آئی ایس او فیصل آباد کی سابقہ صدر محترمہ  سمیرا نقوی نے شرکت کی ۔

جشن کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسولِ خدا ص سے ہوا اور مومنات اور بچیوں نے امام زمانہ عج کی خدمت میں بطور ہدیہ  منقبت دورود و سلام  پیش کیے جشن میں محترمہ معصومہ مہدی،محترمہ رباب رسول اور محترمہ سمیرا نقوی نے شرکاءسے خطاب کیا اور فضائلِ اھلبیت ع بیان کیے۔اسکے علاوہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کی جانب سے بچیوں کے لیے "دورِ غیبت مہدی" کے عنوان سے کوئز رکھا۔کوئز کے سوالات خواہر ردا نے بچیوں سے کیےاور صحیح  جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم  کیے گئے۔جشن کے درمیان میں آغا شبیر بخاری کی اقتدا میں نمازِ ظہرین ادا کی گئی اور آغا نے درس میں دورِ حاضر میں خواتین کی زماداریوں کو اجاگر کیا۔جشن میں وحدتِ مسلمین  کی کارکنان  نے ٹیبلو پیش کیا اور شہداء کی یاد لوگوں کے دلوں میں تازہ رکھنے کیلئے خاکہ پیش کیا گیا جس سے ہر آنکھ اشکبار تھی۔

جشن کے آخر میں  محترمہ فرحانہ گلزیب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یقینا ماہ شعبان کی اہمیت اور فضیلت بہت ذیادہ ہے مگر  ہم سب جانتے  ہیں جیسا کہ یہ ماہ خود سازی کا ہے اسکے ساتھ یہ ماہ معاشرہ سازی کا بھی ہے کیوں کہ اس ماہ میں اس عظیم ہستی کی ولادت ہے جو دنیا میں عدل و انصاف کی حکومت قائم کرئے فرمائے گے انشاءاللہ  ،ظالموں جابروں  اور فاسق حکمرانوں  سے انتقام لیں گے لہذا جو بھی انکا حقیقی منتظر ہوگا وہ آپکے جلد ظہور کے لیے مسلسل تیاری کر رہا ہوگا ۔دشمن کو خبر ہے کہ جب مہدی عج کا ظہور ہوگا تو اسکو کہی پناہ نہیں  ملے گی لہذا وہ بھی ظہور امام کو روکنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے جیسا کہ سعودیہ میں ٹرمپ کے بیان نے زاہر کر دیا۔
آخر میں ضلع چنیوٹ کی سیکریٹری جنرل محترمہ  ڈاکٹر ردا شفقت نے تمام مہمانوں کی بھرپور شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا،پروگرام کا اختتام  دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

 

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree